پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

0
859

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور 21 کے مجموعی اسکور پر اس کی 2 وکٹ گر گئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران بٹ تھے وہ 15 رنز بنا سکے جبکہ اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو مہاراج نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

پاکستان کی جانب سے کراچی ٹیسٹ کی فاتح پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں پنڈی کی وکٹ کراچی جیسی لگ رہی ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اس وکٹ پر اچھا اسکور کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ڈک کوک نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، لنگی اینگیٹی کی جگہ ویان ملڈر کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈی کوک نے کہا کہ پنڈی کی وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے ابتداء میں بولرز کو مدد کرے گی۔