ریحانہ کے بعد ویرات کوہلی نے کیا ٹوئٹ کیا؟

0
610

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے احتجاج نے مشہور عالمی شخصیات کی توجہ بھی حاصل کرلی۔ ان شخصیات کو بھارت کے اندر سے بھی جواب دیا جارہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ٹوئٹ کرنا پڑ گیا۔

ویرات کوہلی جو کہ اس معاملے پر کافی وقت سے خاموش تھے انہوں نے ریحانہ کی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ہم سب اختلاف رائے کے اس وقت میں متحد رہیں۔ کسان ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام فریقین کے درمیان امن لانے اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کے لئےدوستانہ حل تلاش کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔

ریحانہ کی ٹوئٹ پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یہ کسان بھارت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تا کہ چین بھارت پر قابض ہوجائے۔