مودی کی عمران خان کو لکھی ٹوئٹ نے کیون پیٹرسن کو خوش کردیا

0
1010

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل ہو یا سیاست یا پھر کچھ اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی غور اور سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ انگلینڈ کے سابق مشہور بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاک بھارت تعلقات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 20 مارچ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں کیون پیٹرسن نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ نریندر مودی کی عمران خان کو لکھی گئی ٹوئٹ سے مجھے خوشی ہوئی۔

کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے میدان میں اور باہر اکٹھے ہونے کے خواب کو تعبیر مل سکے گی۔ اس سال نے ہمیں دکھا دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

سابق انگلش بیٹسمین نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات آگے بڑھنے کی امید بھی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے لئے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر بھی نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔

یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے نام بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے خط میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دی تھی۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، اس کے لئے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی اور دہشت گردی سے پاک اعتماد سازی کی فضا ضروری ہے۔