بس اب منتظر ہوں کہ کب مجھے ٹیم میں موقع ملتا ہے، کرکٹر عابد علی

0
542
Test cricketer Abid Ali knocks at selectors door with another ton in club match

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا۔

عابد علی نے ورزش کرتے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے۔

ٹیسٹ اوپنر نے فیملی دوستوں اور فینز کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ضرور جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

انہوں نے مداحوں سے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔

رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔