گیند گراؤنڈ سے باہر پھینکنے پر سرفراز نے اعظم سے کیا کہا تھا؟

0
744

پاکستان سپر لیگ سکس کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بیٹسمین اعظم خان نے پشاور زلمی کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی گیند پر چھکا مار کر بال کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی تھی جس پر اعظم خان نے بتایا ہے کہ شاٹ مارنے کے بعد کپتان سرفراز نے ان سے کہا کہ تو نے بال گراؤنڈ کے باہر مار دی۔

اعظم خان نے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے سرفراز احمد کی بات پر جواب دیا کہ اچھا ٹائم ہوگیا بال باہر چلی گئی جس کے بعد سرفراز نے میرے سر پر ہاتھ مار کر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

اعظم خان نے اپنے اس اونچے چھکے سے متعلق بتایا کہ وہ بال کافی اچھی مڈل ہوگئی تھی۔ وہاب ریاض بہت تیز بالنگ کرتے ہیں۔ شاٹ کھیلنے کے بعد میں نے بس ایک نظر بال کو دیکھا اور اس کے بعد میں سیدھا سرفراز بھائی کے پاس چلا گیا۔

اعظم خان نے بتایا کہ میں نے تو ’ری پلے‘ میں دیکھا کہ بال گراؤنڈ سے باہر چلی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔