راولپنڈی، پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی پریکٹس

0
658

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں دوسرے پریکٹس سیشن کیلئے پہنچ گئی ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ سےقبل دونوں ٹیموں کا آج دوسرا پریکٹس سیشن ہوگا۔

ٹیموں کے سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 فروری کو ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔