انگلینڈ کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں

0
304

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔

پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے انجریز اور ناقص فارم کے پیش نظر میچ کے لیے ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور اسپنر ابرار احمد کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اظہر علی کی جگہ محمد نواز جبکہ فہیم اشرف کو نسیم شاہ کی جگہ فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ نے بھی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجری کا شکار لیام لیونگسٹن کی جگہ فاسٹ باؤلر مارک وُڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی۔

انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ایک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وِل جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک وُڈ اور جیمز اینڈرسن۔