کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی شمولیت، ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

0
418

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی چھ ویمن کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے نام کوالیفائرز میں شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور اس کے ساتھ ایک اور ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوگی۔

کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال 28 جولائی سے 8 اگست تک کھیلی جائے گی۔

 پہلی بار ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے اور دوسری مرتبہ گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں مینز ون ڈے کرکٹ کا ایونٹ 1998 میں کوالالمپور میں ہوا تھا۔