لیورپول کا ہوم گراؤنڈ پر جیت کا تسلسل 68 میچز بعد ٹوٹ گیا

0
935

لیورپول کا ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہنے کا تسلسل 68 میچز کے بعد ٹوٹ گیا ، برنلی نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول کو ایک گول سے ہرا دیا۔

پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول نے برنلی کے خلاف بھرپور حملے کیے ، گول کرنے کا آسان موقع بھی ملا لیکن ضائع ہوگیا۔

میچ کے 83 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی جس کے بعدبرنلی کو پنالٹی کک ملی اور بارنیس نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔

واضح رہے کہ یہ لیورپول کی 68 میچز کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی شکست ہے ۔