لگاتار سنچریز کے بعد فخر زمان کی رینکنگ تبدیل

0
451
Fakhar Zaman hits third successive ton as Pakistan beat New Zealand

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل فخر زمان دسویں نمبر پر تھے اور دوسرے ون ڈے میچ کے بعد ان کی رینکنگ میں ترقی ہوئی۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں سنچری اسکور کی تھی۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقاکے روسی وندر ڈوسن کی تیسری پوزیشن ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔