قومی کھلاڑیوں کے عید الفطر کے موقع پر پیغامات

0
762

پاکستان کے مختلف کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑیوں  کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کے نام پیغامات دیئے گئے ہیں۔

قومی کرکٹر، سابق کپتان محمد یوسف  نے عید الفطر کے موقع پر کہا ہے کہ میری طرف سے سب کو عید مبارک ہو، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کا ضرور خیال رکھیں۔

کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپنی فیملی میں عید گزاریں اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض کا عید الفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ مشکل حالات میں گھر میں رہ کر عید کی خوشیاں منائیں، ہم نے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کی تو یہی عید ہو گی۔

دوسری جانب سے قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا نے عوام کے نام  اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ میری طرف سے پوری قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو، کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

عیدالفطر کے موقع پر سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ عید بہت مختلف ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ عید سادگی کے ساتھ منائیں، میل جول کم رکھیں۔

 نیشنل پاور لفٹر رابعہ شہزاد قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کےمسلمانوں کو عید مبارک، خوشیاں منائیں اور بانٹیں۔

رابعہ شہزاد نے کہا ہے کہ زیادہ ملنے جلنے سے گریز کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔