بابر اعظم خراب پرفارمنس پر مایوس، غصے میں بلا پھینک دیا

0
218
بابر اعظم خراب پرفارمنس پر مایوس، غصے میں بلا پھینک دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایچ ابی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پرفارمنس سے مایوس ہوگئے۔

میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان کی مایوسی کے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم اپنا بلا غصے میں پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی طرح زلمی کی اننگز کے اختتام پر بابر اعظم ڈگ آؤٹ میں جاتے ہوئے باؤنڈری لائن پر موجود کشنز پر لات مار دیتے ہیں جس سے وہ کشن پھٹ جاتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔