شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا تنازع پھر کھڑا ہو گیا

0
366

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا تنازع پھر کھڑا ہو گیا، نہ گھٹنے کی انجری ان کا پیچھا چھوڑ رہی ہے نہ ہی اس سے متعلق تنازعات ختم ہو رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے اسکین میں بڑی انجری کی نشاندہی نہیں ہوئی، وہ دو ہفتوں بعد ایکشن میں ہوں گے۔

پی سی بی نے کہا کہ انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، باقی میچز میں شرکت بھی فٹنس سے مشروط ہے۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی کا میڈیکل یونٹ حقیقت بیان نہیں کر رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیپ کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ سے پہلے بھی تقریباً ساڑھے تین ماہ کرکٹ ٹیم سے دور تھے انہیں جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔