حسن علی بیٹی سے ملنے کیلئے بیتاب

0
933

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بیٹی حیلینہ سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں۔

پاکستان کی زمبابوے کیخلاف جیت کے بعد حسن علی نے بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کی جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔

بیٹی کے چہرے کو تو حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو منظرِ عام پر نہیں لائے تاہم تصویر میں اہلیہ اور بیٹی حیلینہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

حسن علی بیٹی سے ملنے کیلئے بیتاب

حسن علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بیٹی سے ملاقات کیلئے بیتاب ہیں۔‘

واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں 6 اپریل کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف وائٹ واش مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔حسن علی نے پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار تین بولروں حسن علی ، نعمان علی اور شاہین شاہ نے ایک ٹیسٹ میں پانچ پانچ وکٹ حاصل کی ہیں۔

حسن علی نے سیریز میں دو بار پانچ پانچ وکٹ حاصل کئے انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا، حسن علی نے سیریز میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں حاصل کیں۔