تمام ٹیموں کے کپتان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے تیار

0
775

تمام ٹیموں کے کپتان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے تیار ہیں اور ایونٹ جیتنے کے لیے پُرامید بھی ہیں۔

کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا تھا کہ لیگ کے کراچی میں کھیلے گئے میچز بہت سنسنی خیز رہے، قلندرز کی ٹیم فی الحال چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز سب کے لیے خوشخبری ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کراچی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کیا، یو اے ای میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ لیگ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات میں زلمی کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد بہت بڑا اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ کی موجودگی سے بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگئی۔

کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ لیگ کے ابتدائی میچز میں ہماری کارکردگی متاثر کن نہیں تھی۔

انھوں نے یہ بھی ہمیں متحدہ عرب امارات میں بہتر کھیل کی امید ہے۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آخری میچ میں ہدف کا کامیابی سے دفاع سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اسی اعتماد کے ساتھ یو اے ای کے میدانوں کا رخ کریں گے۔