اُردو بابر اعظم خراب پرفارمنس پر مایوس، غصے میں بلا پھینک دیا By The Pak Sports - February 24, 2023 0 456 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایچ ابی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پرفارمنس سے مایوس ہوگئے۔ میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان کی مایوسی کے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم اپنا بلا غصے میں پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی طرح زلمی کی اننگز کے اختتام پر بابر اعظم ڈگ آؤٹ میں جاتے ہوئے باؤنڈری لائن پر موجود کشنز پر لات مار دیتے ہیں جس سے وہ کشن پھٹ جاتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔