مجھے مُڑ کے نہیں دیکھنا چاہیے تھا: فخر زمان

0
444

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہنا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔

فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔

فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا، جو میری اننگز کو تُکا کہہ رہے ہیں شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔