مارک باؤچر نے ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کی وجہ بتادی

0
743

جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔

مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں،میں انکے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔میں ان کے فیصلے کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے سابق کپتان سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ جس پر اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بورڈ کو جواب دیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے، واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے مئی 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔