افغانستان کے ہاتھوں شکست پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

0
183
Shahid Afridi reacts to Pakistan's T20 series defeat against Afghanistan Afridi also commended the Pakistan Cricket Board (PCB) for giving opportunities to new players

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نوجوانوں کے ساتھ سینئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میںشاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اچھا اقدام اٹھایاہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈ میں سینئرز کھلاڑیوں کو بھی ہونا چاہیے تھا تا کہ نوجوان ان سے تجربہ حاصل کرتے۔

شاہد آفریدی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارک باد دی اور کہاکہ راشد خان نے ہمیشہ کی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنزبنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔