اظہر، فواد کی جنوبی افریقا کیخلاف محتاط بیٹنگ

0
873

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں دوسرا دن کا کھیل جاری ہے، 4 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد اظہر علی اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے۔

جنوبی افریقا کے پہلی اننگز میں 220 رنز کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز پہلی اننگ کا آغاز کیا پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 33 رنز پر 4کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔

اظہر علی اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دن کے کھیل کا محتاط انداز میں آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 4 ، عمران بٹ 9، بابر اعظم 7 اور نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔