اُردو ہاردیک پانڈیا نے پاکستان کیخلاف بنایا گیا پلان بتادیا By The Pak Sports - October 24, 2022 0 370 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے پاکستان سے ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں فتح کے لیے بنایا گیا پلان بتادیا۔ میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ہاردیک پانڈیا نے کہا کہ 4 وکٹ گرنے کے بعد بس پارٹنر شپ بنانے کا ارادہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ وکٹ پر وقت گزار کر میچ کو قریب لایا جائے، اہم وکٹیں گر چکی تھیں، اس لیے بڑے شاٹس کا آپشن نہیں تھا۔ بھارتی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ کوشش کی کہ 20 اوور گزارنے تھے، آخر میں اعتماد تھا کہ کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری 3 اوورز میں جو ہدف تھا اس کو مشکل نہیں سمجھا تھا۔