گولڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل آج ہوں گے

0
850

آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ جس میں آرمی کا مقابلہ واپڈا اور نیشنل بینک کا مقابلہ پنجاب کلرز سے ہوگا، ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کا ٹکراؤ دوپہر دو بجے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک اور پنجاب کلرز آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

کوارٹر فائنل میں واپڈا نے پنجاب وائٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ نیشنل بینک نے اسلام آباد کو 0-6 سے شکست دیکر کرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

پنجاب کلرز نے پورٹ قاسم کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل فور کےلیے کوالیفائی کیا اور آرمی نے بلوچستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔