کوپا امریکا، میسی کی ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گئی

0
787

ارجنٹینا نے ایکواڈور کو کوپا امریکا 2021 کے کوارٹر فائنل میں آؤٹ کلاس کر دیا، میسی کی ٹیم نے 3 گول کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کولمبیا بھی یوروگوائے کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فائنل فور میں پہنچ گیا۔

کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور ایکواڈور کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔

سابق عالمی چیمپین ارجنٹینا کو برتری حاصل کرنے کے لیے 40 منٹ انتظار کرنا پڑا، دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور نے شاندار دفاع کیا، لیکن 84ویں منٹ میں La Martínez نے ارجنٹینا کی برتری ڈبل کر دی۔

پھر انجری ٹائم میں ملنے والی فری کک کو لیونل میسی نے خوبصورت کک کے ذریعے گول میں بدل دیا، تین صفر کی فتح کے ساتھ ارجینٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسری جانب کولمبیا اور یوروگوائے کے درمیان کھیلا گیا کوارٹرفائنل بھی انتہائی دلچسپ رہا۔

پورے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں کولمبیا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں منگل کو برازیل اور پیرو مد مقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنیٹیا کا مقابلہ کولمبیا سے بدھ کو ہوگا۔