کرکٹ آسٹریلیا کے 7 اہم کھلاڑی دورۂ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ

0
808

کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اسکواڈ میں 7 سرکردہ آسٹریلوی کرکٹرز شامل نہیں ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، اسکواڈ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، گلین میسکویل، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس ، جھے رچرڈ سن اور کین رچرڈ سن شامل نہیں ہیں۔

ان 7 کرکٹرز نے دوروں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ، اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کی وجہ سے 18 رکنی اسکواڈ سے دستبردار ہو ئے جبکہ 6 کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو دستبرداری کی مختلف وجوہات بتائیں ، ساتوں کرکٹرز نے بھارت میں لیگ کرکٹ میں حصہ لیا تھا ۔

ہیڈ سلیکٹر ٹریور ہانس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم 28 جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز ہوں گے ، بنگلہ دیش میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے لیکن سیریز کی ابھی تصدیق ہونا ہے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ بائیو سیکیورٹی انتظامات کے معاہدے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے ۔