اُردو پی سی بی کا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ By The Pak Sports - January 31, 2023 0 393 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ مکی آرتھر کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا رہا ہے، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی۔ پی سی بی مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور 3 اسسٹنٹ کوچز رکھے گا۔ ریحان الحق بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ مکی آرتھر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آنے کا امکان ہے۔