پی ایس ایل6، زخمی فاف ڈوپلیسی کی طبیعت اب کیسی ہے؟

0
646

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم اب وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔

فاف ڈوپلیسی نے ٹوئٹر پر زخمی ہونے پر پریشان مداحوں کیلئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ تمام مداحوں کا شکریہ ، میں صحتیاب ہو کر ہوٹل واپس آگیا ہوں۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ سر پر چوٹ لگنے سے وقتی طور پر یاداشت میں فرق محسوس ہورہا ہے لیکن میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوکر کرکٹ گراؤنڈ میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اہم میچ کے دوران  فیلڈنگ کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی کے سرپر چوٹ لگ گئی تھی، گیند پکڑنے کیلئے ان کا ساتھی پلیئر محمد حسنین سے ٹاکرا  ہوگیا تھا۔