پہلا ٹیسٹ میچ، جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

0
1167

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین  ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نعمان علی نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے  پہلی دو وکٹیں حاصل کرلی ہیں، نعمان علی نے جنوبی افریقی کپتان ڈی کوک کو 15 رن پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ وہ دوسری وکٹ ڈین ایلگر کی لینے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقا کے دونوں جارح مزاج کھلاڑیوں کو 133 اور 136 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کےخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گِری، ایڈن مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 63 رنز پر گِری جب وین ڈر ڈاؤسن 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کےخلاف جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 108 رنز گری، فاف ڈیوپلیسی 23 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت خشک ہے ، لگ رہا ہے گیند بریک ہو گا، ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمران بٹ اور نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ہوم گراؤنڈ پر ماحول میزبان ٹیم کے حق میں ہوتا ہے۔

 پاکستان کی 11 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، نعمان علی اور یاسر شاہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی عمران بٹ اور نعمان علی ڈیبیو کررہے ہیں۔

ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان نے ٹیسٹ کیپ دی جبکہ نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے وسیم اکرم، رمیزراجہ، مائیک ہیسمین، سائمن ڈول، ڈیرین کلینن، بازید خان کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ وسیم اکرم ٹیسٹ سیریز، سائمن ڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔

سیریز میں ہاک آئی، بال ٹریکنگ، الٹراموشن، بگی کیمرہ سمیت28 کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتر رہی ہے۔ جنوبی افریقا نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔