پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: سلیم ملک

0
591

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کراچی ٹیسٹ میں وکٹ اچھی نہیں بنائی گئی تھی۔

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح راولپنڈی کی وکٹ ہوئی تو پاکستان ٹیم کو بہت دشواری ہو گی۔

‏انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ اپنے فائدے کے لیے اچھی بنانا ہو گی، راولپنڈی میں جیسا موسم ہے وہاں بالروں کو سوئنگ ملے گی، بولرز تو کامیاب ہو جائیں گے لیکن بیٹسمینوں کو مشکل ہوگی۔

‏سلیم ملک نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بیٹسمینوں پر کام کرنا پڑے گا، پاکستان ٹیم خوش قسمت تھی جو کراچی ٹیسٹ میچ جیت گئی تھی۔

‏انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی ایک پارٹنر شپ اور لمبی ہوتی تو پاکستان ٹیم کو مشکل ہوتی۔