پرانی تصویر پر سہیل تنویر اور عمر گل کا مزاحیہ مکالمہ

0
864

سوشل میڈیا پر فعال پاکستان کے سابق کرکٹرز آج کل اپنی کرکٹ کی پرانی یادیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں سہیل تنویر نے ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی، سہیل تنویر کے ہمراہ شاہد آفریدی، شعیب اختر اور عمر گل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

سہیل تنویر کی جانب سے جاری تصویر میں عمر گل نے ردعمل ازراہِ مذاق کہا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی۔‘

سہیل تنویر نے بھی عمر گل کے مذاق کا جواب مذاق کا سہارا لیتے ہوئے دیا اور کہا کہ ’ابھی جوانی گئی ہی نہیں ۔‘

مداح اس تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنا سارا ٹیلنٹ ایک ہی تصویر میں سمایا ہوا ہے۔