پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی

0
181
پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے آج سہہ پہر لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نجی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔

اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔