پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے لئے روانہ

0
923

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سے جنوبی افریقا کے لئے روانہ ہوگئی۔ قومی ویمن ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔