پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں: ڈیوڈ ملر

0
1077

جنوبی افریقا کے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

31 سالہ ڈیوڈ ملر نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو رد کرتے ہوئے ایک تصویر اپنے فیس بُک پیغام کی زینت بنائی۔

ڈیوڈ ملر کی جانب سے شیئر کردہ تصویر کے پس منظر میں سیکیورٹی اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ وہ خود بھی ماسک لگائے نیلی شرٹ پہنے کھڑے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں محفوظ ہاتھوں میں کرکٹ کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔‘

واضح رہے کہ پروٹیز ٹیم پاکستان کے خلاف 11 ، 12 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، پاکستان نے مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سویپ کیا ہے۔