پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر

0
943

پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر آگئی، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایجبسٹن میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت مل گئی۔

جولائی کو ہو ہونے والے میچ میں 19 ہزار شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

11 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کا اسٹیڈیم میں داخلہ منفی کوویڈ ٹیسٹ سے مشروط کردیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود شائقین پر سماجی فاصلے کی پابندی نہیں ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ برطانوی حکومت کے ایونٹ ریسرچ پروگرام کا حصہ ہے۔