پاکستانی کی ایما عالم نے ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی

0
998

پاکستان کی ذہین اور ہونہار لڑکی ایما عالم نے 16 ممالک کے 300 سے زائد ذہین افراد کو شکست دے کر ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی، ایما عالم نے یادداشت کے مقابلوں میں کئی عالمی ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔

لندن میں ہونے والی سال 2020ء کی ورلڈ میموری چیمپئن شپ میں ایما عالم، سیدہ کِسا زہرہ، عبیرہ اطہر اور سید نبیل حسین پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ذہانت اور یادداشت کے مختلف مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 13 میڈلز جیتے اور 4 عالمی ریکارڈز توڑے، گلوبل میموری چیمپئن شپ میں چین، بھارت، ملائیشیا، قطر، مصر، امریکا اور برطانیہ سمیت 16 ممالک کے 300 شرکاء نے حصہ لیا ہے۔