ٹیم میں واپس آکر پاکستان کیلئے میچز جیتوں گا، شاداب خان

0
925

پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انشا ﷲ میں واپس آؤں گا اور پاکستان کے لئے میچز جیتوں گا۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھتے ہوئے بتایا کہ جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگی جس کے بعد اب میں قومی ٹیم کو اس دورے میں دستیاب نہیں ہوں گا۔

شاداب خان نے مزید لکھا کہ میں پوری کوشش اور سخت محنت کر رہا ہوں۔اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا پایا جو میں چاہتا ہوں، انشا ﷲ سخت محنت کا نتیجہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر انسان سخت محنت اور مشکل وقتوں سے لڑتا رہے تو ﷲ تعالیٰ مقاصد تک پہنچنے میں اسکی مدد کرتا ہے۔

شاداب خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،میں سخت محنت کرتا رہوں گا اور انشا ﷲ ٹیم میں واپس آؤں گا۔

قومی کرکٹر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں فریکچر تشخیص ہوا ہے، اس لیے انہیں چار ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔