بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ’بائیو‘ کو تبدیل کرلیا۔
ویرات کوہلی اور انکی بالی وڈ اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد اب ویرات کوہلی نے اپنی زندگی اور رشتے میں آنے والی تبدیلی کو ٹوئٹر بائیو پر بھی مستقل طور پر لگا لیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ٹوئٹر بائیو میں قابل فخر شوہر اور والد لکھ لیا ہے۔ اس سے قبل ان کی بائیو میں بھارتی کرکٹر، گیمر اور گاڑیوں کا شوقین لکھا ہوا تھا۔
ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بائیو میں کی جانے والی تبدیلی ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔
اس وقت ویرات کوہلی کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے اور انہوں نے 64 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔