ون ڈے سیریز، پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف تیاریاں جاری

0
463

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ٹیم نے گزشتہ روز سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کی۔ یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن تھا۔

‏ پہلے سیشن میں ٹیم نے اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں لیکن اس کے بعد سینچورین میں بارش شروع ہو گئی جس سے پہلا سیشن متاثر ہوا اور اس کے بعد اسکواڈ نے انڈور بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

‏ پاکستان ٹیم پریٹوریا میں جہاں مقیم ہے وہاں بھی کرکٹرز کو بائیو سکیور ببل میں رہتے ہوئے چہل قدمی اور رننگ کی اچھی سہولت میسر ہے، گولف کورس بھی متصل ہے لیکن اسکواڈ میں شامل افراد کو گولف کورس جانے کی اجازت نہیں ہے البتہ رہائشی کمروں کے سامنے کھلے ایریا میں گولف پریکٹس کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔