اُردو نیوزی لینڈ میں سرفراز کو بیٹے کی یاد ستانے لگی By The Pak Sports - December 7, 2020 0 1173 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بیٹے عبداللہ کی یاد ستانے لگی۔ سرفراز احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کرکٹ کا بیٹ تھامے اسٹائل مارتے ہوئے عبداللہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے دل والی ایموجیز کا استعمال کیا۔ خیال رہے کہ سرفراز اکثر و بیشتر اپنے بیٹے سے متعلق پوسٹس شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا بیٹا اب تک 5 بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھ چکا ہے۔