لیونل میسی ایک کلب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار

0
580

اسپینش لیگ میں بارسلونا نےہیسکا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ، اس میچ میں لیونل میسی نے دو گول بنائے جبکہ ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ 767 میچز کھیلنے کا زاوی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

اسپینش لیگ میں ہیسکا کے خلاف میسی نے 13 منٹ میں ہی بارسلونا کو برتری دلا دی جبکہ ساتھی کھلاڑی گریزمین نے 35ویں منٹ میں اسکور 0-2 کر دیا ۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ہیسکا کو پنالٹی اسٹروک ملا، ملی اور اسکور دو ایک ہو گیا ۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا چھائی رہی ، پہلے منگوئیزا نے گول بنایا ، پھر میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول داغ دیا ۔

میچ بارسلونا نے چار ایک سے جیت لیا ، میسی نے اس میچ میں بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ 767 واں میچ کھیلنے کا زاوی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ۔

ادھر انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے ولور ہیمپٹن وانڈررز کو 0-1 سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ کن گول جوٹا نے پہلے ہاف کیا۔