فٹبال ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی

0
563

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مقابلے جاری ہیں جہاں کروشیا نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے دی اور کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جاپان کی ٹیم نے تجربہ کار کروشیا کی ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا۔‎

میچ کے 43 ویں منٹ میں جاپان کے ڈیزن مائیڈا نے گول کرکے جاپان کو برتری دلائی اور کروشیا کے لیے مشکلات کھڑی کیں اور انہیں اپنے کپتان لیوکا موڈرک کے بغیر کھیلنا پڑا۔

کروشیا نے 55 ویں منٹ مین آئیون پیرسک کے گول کی مدد سے مقابلہ برابر ضرور کیا لیکن جاپان کے کھلاڑیوں نے ان کی برتری ختم کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ برقرار رہا اور 1-1 گول پر ختم ہوا۔

اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام ہوئی اور جب 120 منٹ کا کھیل برابری پر ختم ہوا تو پنالٹی شوٹ پر فیصلہ ہوا۔

کروشیا کی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں یہ مسلسل چوتھی فتح ہے جو مقررہ وقت کے بعد جیتا ہے۔

کروشیا نے چار برس قبل روس میں ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی تھی اور فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کروشیا کو ورلڈ کپ میں اب تک شوٹ آؤٹ یا اضافی وقت میں اپنے تمام میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

پورے میچ میں کروشیا کا زبردست مقابلہ کرنے والی جاپانی ٹیم پنالٹی شوٹ میں مکمل طور پر ناکام رہی اور یہاں کروشیا نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

کروشیا کے گول کیپر نے شان دار کارکردگی دکھائی اور جاپان کے کھلاڑیوں کے حربے ناکام بنائے۔

جاپان صرف ایک گول کرپایا جبکہ کروشیا کی جانب سے ایک گول ضائع ہو تاہم 3 گول ہوئے، یوں پنالٹی شوٹ میں کروشیا نے مقابلہ 1-3 سے جیتا۔

کروشیا رواں ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے والی پانچویں ٹیم ہے۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی، جس کے بعد ارجنٹینا نے آسٹریلیا، فرانس نے پولینص اور انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔