فریال مخدوم آبدیدہ کیوں ہوئیں؟

0
876

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم ماضی میں لوگوں کی جانب سے کئے گئے منفی پیغامات اور نفرت کے اظہار پر آبدیدہ ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک گفتگو کے دوران 29سالہ ماڈل فریال مخدوم نے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے میرے ماضی سے متعلق گندے الفاظ پوسٹ کئے گئے۔

فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب میرے شوہر کے دھوکا دینے کی خبریں چل رہی تھیں، اس دوران میرے لئے سخت الفاظ پوسٹ کئے گئے۔

ماضی سے متعلق بتاتے ہوئے فریال مخدوم رونے لگیں، اور کہا کہ مجھ پر آن لائن بہت تنقید کی گئی اور سخت جملے استعمال کئے گئےجو میں نے برداشت کئے لیکن میرے شوہر،بچوں اور اہلخانہ کے لئے جو باتیں کی گئیں اس سے میرا دل دکھا اور مجھے تکلیف ہوئی۔

واضح رہے کہ 8سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے باکسر عامر خان اور فریال مخدوم انگلینڈ کے شہر بولٹن میں رہائش پذیر ہیں۔ سال2017میں عامر خان کے خواتین کے ساتھ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دونوں کے درمیان چھ ماہ کے لئے علیحدگی اور تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد ان دونوں میں دوبارہ صلح اور معاملات حل ہوگئے تھے۔