ضرورت کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اظہر علی

0
1158

پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹسمین اظہرعلی کاکہنا ہے کہ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہم نیوزی لینڈ میں بہتر کرسکتے تھے لیکن نہیں کرسکے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کےبیٹسمین اظہرعلی نے کہا کہ ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلے،یہ خوشی کی بات ہے کہ ایک بڑی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ ہونا پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھی بات ہے، نئے پلیئرز سیزن کھیلتے آرہے ہیں، ان کو پرفارم کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں مشکل کنڈیشن میں بھی فائٹ کیا، کووڈ کے باعث حالات پلیئرز کے لیے مشکل ہیں، لیکن بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں بابر اعظم کے واپس آنے کے بعد ہماری بیٹنگ لائن اور بھی مضبوط ہوگی، اگر اسپن ٹریک بنتا بھی ہے تو جنوبی افریقا کے پاس ورائٹی موجود ہے۔