حنا پرویز بٹ کا حفیظ کو منہ بند رکھنے کا مشورہ

0
827

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو منہ بند رکھنے اور سیاست پر تبصرہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد تعریف کی تھی۔ جس کا جواب بھی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی دیا۔

حنا پرویز بٹ نے محمد حفیظ کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔

حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کے بعد محمد حفیظ ٹوئٹر استعمال اور ٹوئٹس بھی کر چکے ہیں لیکن انہوں نے  فی الحال اس پر رد عمل نہیں دیا ہے۔