حارث رؤف سے مقابلہ رہتا ہے، شاہین شاہ آفریدی

0
764

لاہور قلندز کے فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی کا  کہنا ہے کہ حارث رؤف نے اپنی کرکٹ کو کافی بہتر کیا، اس سے مقابلہ رہتا ہے، لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک راشد خان کے آنے سے مضبوط ہوا ہے۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ جیسا کراچی میں کھیلے کوشش ہوگی ابوظبی میں بھی ویسا کھیلیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے اس بار بھی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لوں، ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

کرکٹر شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے اس بار ٹرافی حاصل کریں، ابتدائی 2 میچز ہمارے لیے کافی اہم ہوں گے۔