جاوید آفریدی کی کزن مرزا آفریدی کو مبارکباد

0
588

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کزن سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی یے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر سینیٹر شبلی فراز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کزن کو ٹیگ کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

جاوید آفریدی نے یہ بھی لکھا کہ انشاءاللّٰہ ، خیبرپختونخواہ کے ضم شدہ ضلعوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ فاٹا کے کوٹے پر آزاد حیثیت میں 12 مارچ 2018 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مرزا آفریدی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور سینیٹر ایوب آفریدی کے کزن ہیں۔

مرزا آفریدی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور سینیٹر ایوب آفریدی کے کزن ہیں۔