ثانیہ مرزا نے بھی’ڈونٹ رش چیلنج‘ پورا کرلیا

0
943

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سوناکشی سنہا کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوتا ’ڈونٹ رش چیلنج‘ پورا کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ساتھی کھلاڑی ا نکیتا رائنہ کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شئیر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں ’ڈونٹ رش چیلنج‘ قبول کرکے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ثانیہ نے لکھا کہ  ’ہم نے وکی کوشل سے متاثر ہوکر یہ ڈانس کیا ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پریکٹس کے بعد انکیتا رائنہ کے ساتھ تھوڑا سا ڈانس۔‘

واضح رہے کہ ’ڈونٹ رش چیلنج‘ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا ڈانس ویڈیو چیلنج ہے جس میں اس چیلنج کو قبول کرنے والے کو ایک خاص موسیقی کی دھن پر کچھ خاص انداز میں رقص کرنا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جوکہ اکثر اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بیٹے ازہان مرزا ملک کے ہمراہ دلچسپ ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں ۔