بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

0
335
بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے 2022 میں 3 سنچریوں کی مدد سے 679 رنز اسکور کیے تھے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے امپائر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔