این سی او سی کی اجازت کے بعد پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت ہونگے

0
805

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کیلئے این سی او سی نےاجازت دی تو ٹکٹوں کی سیل شروع ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں محدود شائقین کو اسٹیدیم آنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹس کی فروخت کیلئے مختلف کمپنیوں سےابتدائی بات چیت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محدود شائقین کی اجازت کیلئے پی سی بی نےاین سی او سی کو خط لکھا تھا جس کے بعد اگر اجازت ملتی ہے تو ٹکٹوں کی سیل شروع ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا۔