آسٹریلیا نمبرون پوزیشن پر آگیا

0
1549

عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا نمبرون پوزیشن پر آگیاT20

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دو دن بعد ہی انگلینڈ سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی ، آسٹریلیا نے سیریز کے آخری میچ میں ہوم ٹیم کو 5 وکٹ سے ہرا کر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ، البتہ سیریز دو ایک سے انگلینڈ کے نام رہی۔

سیریز کے آخری میچ میں انگلش ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز اسکور کر سکی، جانی بیریسٹو نے 55 رنز بنائے جبکہ ڈینلی 29 ، کپتان معین علی 23 اور ڈیوڈ ملان 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

جواب میں آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے اچھی شروعات کی اور 39 رنز کی اننگز کھیلی، مارکس اسٹوائنس نے 26 رنز بنائے۔

سیریز کے آخری میچ میں مچل مارش نے 39 اور ایشٹون ایگر نے 16رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے کامیابی دلا دی جبکہ سیریز دو ایک سے انگلینڈ کے نام رہی۔

دوسری جانب سیریز کے آخری میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلے نمبرپر پہنچ گئی ہے، جبکہ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبرپر ہے ۔