انگلینڈ کے 2 کرکٹرز قلندرز کو اگلے میچ سے دستیاب

0
341
Pakistan Super League

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 میں انگلینڈ کے دو کرکٹرز اگلے میچ سے قبل لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

جارڈن کاکس جمعرات کو اسکواڈ جوائن کرلیں گے وہ انگلینڈ لائنز اور سری لنکا اے کی سیریز کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

دوسرے انگلش کرکٹر سیم بلنگز 25 فروری کو لاہور پہنچ کر قلندرز کو جوائن کریں گے۔

سیم بلنگز اور جارڈن کاکس پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور کو دستیاب ہوں گے۔

لاہور اور پشاور کے درمیان میچ 26 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر مکمل ہوگیا۔

شائے ہوپ 3 میچز کیلئے پاکستان آئے تھے، وہ بدھ کو کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کا اسکواڈ کل کراچی سے لاہور روانہ ہوگا۔